شہزادہ فیصل بن ترکی بن عبدالعزیز انتقال کرگئے


رواں ماہ اگست میں سعودی شاہی خاندان کی دوسری بڑی شخصیت انتقال کر گئی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی ایوان شاہی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ فیصل بن ترکی بن عبدالعزیز بن عبداللہ بن ترکی آل سعود بدھ کو انتقال کرگئے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ایوان شاہی نے بیان میں کہا کہ’ ان کی نماز جنازہ جمعرات 24 اگست کو بعد نماز مغرب مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں ادا کی جائے گی‘۔

اس سے قبل 20 اگست کو سعودی عرب کی شہزادی نورہ بنت محمد بن عبدالعزیز بن سعود بن فیصل انتقال کرگئی تھیں۔


متعلقہ خبریں