مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کا چیئرمین پی ٹی آئی کی وکالت کرنا (انہیں) کو اچھا نہیں بنا سکتا۔
توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے تھے کہ توشہ خانہ کیس ٹرائل کورٹ کا حکم درست نہیں، اگر کوئی فیصلہ درست نہیں ہے تو ہم اس میں مداخلت کر سکتے ہیں۔
مریم نواز نے آئندہ انتخابات کی تیاریوں میں پارٹی سلوگن والی اشیا استعمال کرنے کی ہدایت کردی
مریم نواز نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا کہ چیف جسٹس کا چیئرمین پی ٹی آئی کی وکالت کرنا چیئرمین کو اچھا نہیں بنا سکتا۔
مریم نواز نے مزید لکھا کہ اس سے چیف جسٹس پاکستان کا امیج خراب ہو گا، بہت ہی شرمناک۔