کراچی سے بھارتی جاسوس سہولت کار سمیت گرفتار

گرفتار

کراچی میں تھانہ کلاکوٹ کی حدود سے بھارتی جاسوس گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی جاسوس کے ساتھ ایک مقامی سہولت کار بھی موجود تھا، خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس اور حساس ادارے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو حراست میں لے لیا۔

ڈی جی خان سے بھارتی جاسوس گرفتار

جاسوس اور سہولت کار سے 2 بھارتی پاسپورٹ، ایک پستول اور 5 لاکھ ایرانی کرنسی برآمد کر لی گئی۔ حساس اداروں نے جاسوس کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

ملزمان کی شناخت اکھل دیو ولد مدھو سدھاناں جالیکھا اور ظہور احمد ولد امام بخش کے ناموں سے ہوئی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں