شادی کے بعد تبدیلیاں آتی ہیں، اہلیہ میرے لیے خوش قسمت ثابت ہوئیں، حارث رؤف

پاکستان بمقابلہ نیدرلینڈز، فاسٹ باؤلر حارث رؤف آج اپنا ورلڈکپ ڈیبیو کریں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے کہا ہے کہ انکی اہلیہ انکے لیے خوش قسمت ثابت ہوئی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آفیشل اکاؤنٹ سے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلرز کے اںٹرویو کی ویڈیو شیئر کی گئی۔ ویڈیو میں قومی کرکٹر محمد حارث کو حارث رؤف، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ سے انٹرویو لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

انٹرویو کے دوران حارث رؤف سے شادی کے بعد پہلی ہی بال پر وکٹ لینے سے متعلق سوال کیا گیا۔ جس پر فاسٹ باؤلر نے کہا کہ ‘ظاہر ہے شادی کے بعد زندگی میں کچھ تبدیلیاں آتی ہیں۔ الحمداللہ، اہلیہ میرے لیے خوش قسمت ثابت ہوئی ہیں۔

حارث روف کی پانچ وکٹیں، افغانستان کو 142 رنز کی عبرت ناک شکست

حارث رؤف کا کہنا تھا کہ کسی بھی سیریز میں ایسی شروعات ہونا بہت ضروری اور اچھا ہوتا ہے۔ آگے ایشیا کپ اور ورلڈکپ ہے تو اس سے اعتماد حاصل ہوگا۔

فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘شاہین نے جس طرح نئی بال سے بولنگ کی، مجھے انہیں دیکھ کر اعتماد ملتا ہے۔ جیسے شاہین جلدی وکٹ لیتے ہیں، میری بھی کوشش ہوتی ہے کہ اسی تسلسل کو برقرار رکھوں’۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے پانچ وکٹیں حاصل کرکے منفرد اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ دوسری طرف شاہین آفریدی نے 2، نسیم اور شاداب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔


متعلقہ خبریں