اسلام آباد(زاہد گشکوری، ہیڈ ہم انویسٹی گیشن ٹیم) نگران وفاقی حکومت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو صوبوں کی ملکیت میں دینے کا حکم دے دیا۔
اسکے لیے نگران وزیر اعظم نے سمری وفاقی کابینہ کو بھیجنے کی منظوری دے دی ہے، نگران وفاقی حکومت کا بجلی کی فروخت،تقسیم اور ٹیرف کا موجودہ نظام ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بجلی مزید 4.37 روپے یونٹ مہنگی کرنے کا منصوبہ تیار
وفاقی حکومت کے فیصلے کے باعث ملک بھر میں بجلی کے یکساں ٹیرف کو ختم کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، ہر صوبے میں بجلی کے ریٹ اور سبسڈی کی ذمہ داری صوبوں کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
حیدر آباد اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی سندھ کی ملکیت میں جبکہ کوئٹہ الیکٹرک کمپنی بلوچستان کی ملکیت میں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ
اسی طرح لاہور گوجرنوالہ،فیصل آباد،اور ملتان الیکٹرک سپلائی کی ملیت پنجاب کو دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی ملکیت پنجاب اور وفاق کی مشترکہ طور پر ہو گی، جبکہ پشاور اور ٹرائبل ائیریا الیکٹرک سپلائی کمپنی کے پی کی ملکیت میں دینے کا فیصلہ ہواہے۔
دستاویزات کے مطابق تقسیم کار کپمنی کو صوبوں کے حوالے کرنے کا پالیسی فریم ورک تیار کر لیا گیا، بجلی چوری ،عدم وصولیوں کے باعث قومی خزانہ بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں رہا۔