سرکاری ٹھیکوں میں گھپلے ، پرویز الہٰی کیخلاف نیب انکوائری رپورٹ منظر عام پر آ گئی


سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کیخلاف سرکاری ٹھیکوں میں مبینہ گھپلوں اور کک بیکس کی نیب انکوائری رپورٹ منظر عام پر آ گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پرویز الہٰی کرپشن میں ملوث پائے گئے، پرویز الہٰی نے بطور وزیر اعلیٰ خاص مقاصد کے لیے شریک ملزمان سے ملکر گجرات کیلئے 116 سکیمیں منظور کروائیں، اوراپنے عہدے کا ناجائز استعمال بھی کیا۔

جب تک اللہ نہ چاہے،پنجاب حکومت کو کچھ نہیں ہو گا، پرویزالہی

رپورٹ کے مطابق  پرویز الہٰی نے اثرو رسوخ استعمال کر کے سکیموں کے ٹھیکے من پسند کٹریکٹرز کو دے کر اپنے فرنٹ مین کے ذریعے رشوت، کک بیکس لئے، اس کے علاوہ گجرات میں غیر ضروری طور پر درجنوں سکیمیں شروع کروائیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سکیموں کیلئے ایڈوانس فنڈز جاری کرنا پرویز الہٰی کی بدنیتی تھی، انہوں نے دوسری سکیموں کے فنڈز بھی گجرات کی سکیموں کیلئے مختص کئے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے کا سربراہ ہونے کے ناطے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا اور کک بیکس لئے۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں