بھارتی ریاست کرناٹک میں جنگی استعمال کے لیے تیار کردہ بغیر پائلٹ والا ڈرون ٹرائل کے دوران ایک کھیت میں گر کر تباہ ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ڈرون ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے مقامی سطح پر تیار کیا تھا۔ بھارتی فوج نے ڈرون ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرنے کے بلند و بانگ دعوے بھی کیے تھے۔ تاہم بھارت کا ڈرون ٹیکنالوجی میں مہارت کا خواب چکنا چور ہوگیا۔
بھارتی حکومت کا پلوامہ کے بعد ڈرون کا ڈرامہ
ڈرون گرنے کے بعد وزارت دفاع اور ڈرون ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔