ایف آئی اے نے اعظم خان کے بیان کے بعد پی ٹی آئی رہنمائوں کی گرفتاریاں شروع کیں

azam khan

سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے گزشتہ ہفتے سائفر معاملے میں 161 کا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے حقائق کھول کر رکھ دیے۔

اعظم خان کے بیان کے بعد ہی ایف آئی اے  نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج ایف آئی آر میں گرفتاریاں شروع کیں۔ پہلے شاہ محمود قریشی ، اس کے بعد اسد عمر کو گرفتار کر لیا گیا۔

190 ملین پائونڈ کیس: اعظم خان کے نیب ٹیم کے سامنے تہلکہ خیز انکشافات

ایف آئی اے کے مطابق شاہ محمود قریشی کی  گرفتاری 15 اگست کو ایف آئی اے انسداد دہشتگردی ونگ اسلام آباد میں سائفر گمشدگی کے حوالے سے درج مقدمے میں کی گئی۔

وزارت داخلہ کے سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھر کی مدعیت میں ایف آئی اے نے سائفر گمشدگی کا مقدمہ سنگین آفیشل سیکرٹ ایکٹ 6،5-1923 اور سیکشن 34 کے تحت درج کیا ہے، جس میں چئیرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمود قریشی سمیت دیگر کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں