عراق کا اربعین پر پاکستانی زائرین کیلئے مفت ویزا کا اعلان

Iraq-Flag

ایک لاکھ پاکستانیوں کیلئے مفت ویزہ اہم اسلامی ملک نے بڑا اعلان کردیا


عراق نے اربعین پر پاکستانی زائرین کیلئے مفت ویزافراہمی کا اعلان کر دیا، ایک لاکھ پاکستانی زائرین کو مفت ویزا کی سہولت 19 اگست سے 20 ستمبر تک میسر ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عراقی سفیر حامد عباس لفتہ نے حکومتی فیصلے کا پریس نوٹ جاری کیا جس میں کہا گیا عراقی حکومت نے اربعین پر ایک ماہ کیلئے پاکستانی زائرین کو مفت ویزا فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بیرون ملک جانے کی غلط افواہیں اڑائی گئیں ، ملک میں ہی ہوں،اسحاق ڈار

عراقی سفیر نے کہا پاکستان کے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے عراق کے دوروں کے موقع پر مذاکرات میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی زائرین کی تعداد ایک لاکھ ہوگی جنہیں عراقی وزیر داخلہ نے فری ویزا دینے کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں