پٹرولیم مصنوعات مہنگی خرید کر سستا فروخت کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے، مرتضیٰ سولنگی

عدالتی فیصلے عوام کی ملکیت ہیں، عدلیہ کیخلاف گھٹیا مہم چلائی گئی، مرتضیٰ سولنگی

نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات مہنگی خرید کر سستا فروخت کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

نگراں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں انہوں ںے بتایا کہ آج نگران وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا،ہماری ترجیح معیشت کو بہتر کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ کو سرکاری اخراجات کو کم کرنا ہے، آئین اور قانون کے تحت نگران حکومت کی جو بھی ذمہ داریاں ہیں وہ پوری کریں گے، وفاقی کابینہ ملک میں آزادانہ، منصفانہ اور پُرامن انتخابات کے لیے پُرعزم ہے۔

انتخابات سے متعلق انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس کے بعد چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات ہوئی، چیف الیکشن کمشنر نے ملاقات میں ہمیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، الیکشن کے دن پہلا ووٹ نگران وزیراعظم اور پھر کابینہ کے ارکان ڈالیں گے۔


متعلقہ خبریں