نگران وزیر خزانہ کی دوڑ میں سب سے آگے کون؟ ممکنہ نام سامنے آگئے


نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنی کابینہ فائنل کر لی ہے جس کا اعلان کچھ دیر میں کیا جائے گا۔

وزیراعظم کے انتہائی قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر خزانہ کی دوڑ میں سب سے آگے ڈاکٹر وقار مسعود ہیں جبکہ عہدے کیلئے دوڑ میں دوسرے نمبر پر شمشاد اخترہیں۔

نگران وزیراعظم کا جڑانوالہ واقعے کا نوٹس

ذرائع نے بتایا ہے کہ  وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی، وزارت داخلہ سرفراز بگٹی جبکہ وزیراطلاعات سید محمد علی کو بنائے جانے کا قوی امکان ہے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے احد چیمہ کو دوبارہ ایڈوائزر رکھ لیا ہے، عامر الیاس رانا

قبل ازیں وزیراعظم کے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق نگراں وفاقی کابینہ میں ذوالفقار چیمہ، گوہر اعجاز، شعیب سڈل اور سرفراز بگٹی کے نام شامل ہیں۔

اسی طرح وزارت توانائی کیلیے محمد علی اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کیلیے شاہد آفریدی کو وزارت ملنے کا امکان ہے۔ نگران وزیرخزانہ کے لئے ڈاکٹر وقار مسعود کا نام زیر غور ہے۔


متعلقہ خبریں