انتخابات میں مداخلت کا الزام ، ٹرمپ اور 18 اتحادیوں پر فرد جرم عائد

امریکی پارلیمنٹ

فائل فوٹو


سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فردِ جرم عائد کر دی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر جج رابرٹ میک برنی نے 2020 کے جارجیا کے  صدارتی الیکشن میں مداخلت سے متعلق مقدمے پر فردِ جرم کی گئی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے 18 اتحادیوں پر بھی جارجیا میں 2020 کے انتخابات میں مداخلت کی فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔

ٹرمپ کی مشکلات میں اضافہ، آئندہ انتخابات میں پارٹی نامزدگی خطرے میں پڑگئی

گرینڈ جیوری نے ایک دن کی سماعت کے بعد فردِ جرم عائد کی۔ استغاثہ نے جارجیا میں 2020 کے انتخابات پلٹنے کے لیے ٹرمپ کی کوششوں پرثبوت پیش کیے تھے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف یہ چوتھا مجرمانہ مقدمہ ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں