نگران وفاقی کابینہ کیلئے زیر غور نام بھی سامنے آگئے

pm office

نگران وفاقی کابینہ کیلئے زیر غور نام بھی سامنے آگئے


نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنی کابینہ کی تشکیل کیلئے مشاورت شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق مختلف ناموں پر غور کیا جارہا ہے تاہم حتمی فیصلہ نگراں وزیراعظم جلد کریں گے۔

انوار الحق کاکڑ کیلئے 12 کا ہندسہ خوش بختی کی علامت بن گیا

کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ جلیل عباس جیلانی کو وزارت خارجہ، ڈاکٹر شعیب سڈل وزارت داخلہ، احسن بھون کو وزارت قانون، ڈاکٹر حفیظ شیخ کو وزارت خزانہ، گوہر اعجاز کو وزارت صنعت کا قلمدان دیئے جانے کا امکان ہے۔

ذوالفقار چیمہ اور سرفراز بگٹی کے نام بھی نگراں وزراء کے طور پر لئے جا رہے ہیں۔ اس سے قبل کچھ ذرائع کا کہنا تھا کہ سلطان الانہ نگراں وزیر خزانہ ہوسکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں