صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت انوارالحق کاکڑ کی بطورنگران وزیراعظم تعیناتی کی منظوری دیدی۔
انوار الحق کاکڑ کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے اور وہ بلوچستان سے 2018 میں سینیٹر منتخب ہوئے تھے، انوار الحق کاکڑ نے 2008 میں ق لیگ کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کا الیکش لڑا تاہم وہ کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔
انوار الحق کاکڑ نگران وزیراعظم ہونگے ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے
بعد ازاں وہ نواب ثناء اللہ زہری کے دور حکومت میں صوبے کے ترجمان کی حیثیت سے اپنے فرائض ادا کرتے رہے ہیں، انہوں نے یونیورسٹی آف بلوچستان سے پولیٹیکل سائنس اور سوشیالوجی میں ماسٹر کیا ہے۔
خیال رہے کہ وزیرِ اعظم اور قائد حزب اختلاف نے دستخط کرکے ایڈوائس صدر کو بھجوا دی تھی، صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت انوارالحق کاکڑ کی بطورنگران وزیراعظم تعیناتی کی منظوری دیدی ہے۔