نظام کو زنگ آلود کس نے کیا؟ سیاستدان پانچ سال کا حساب دیں ، سراج الحق


امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے جاتے جاتے بھی عوام پر پیٹرول بم گرایا ۔

سراج الحق نے کہا کہ سیاستدان اپنے پانچ سال کا حساب دیں، عوام کے مفاد میں ایک بھی بل نہیں بنایا گیا۔

اتحادی حکومت نے جو معاشی بوجھ ڈالا واپس لے، سراج الحق

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں ملک کے حالات خراب ہیں، 76 سال میں نظام کو زنگ آلود کس نے کیا؟ملک میں مہنگائی، بدامنی اور کرپشن کے خاتمے پر توجہ ہی نہیں دی گئی ۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ملک میں بیٹیوں کے حقوق کی بات کی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں