قومی اسمبلی میں مثبت کارکردگی، آصف زرداری کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی


سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو قومی اسمبلی میں مثبت کارکردگی پر یادگاری شیلڈ سے نوازا گیا۔

گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے صدر آصف زرداری سے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور سینئر سیاستدان غوث بخش ٘مہر نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی موقع پر موجود تھے۔

دورانِ ملاقات اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے آصف علی زرداری کو 15 ویں قومی اسمبلی کی کارروائی میں مثبت کردار ادا کرنے اور بے مثال خدمات پر یادگاری شیلڈ پیش کی۔

نگران وزیراعظم کا معاملہ، نواز شریف اورآصف زرداری کے درمیان اختلافات سامنے آگئے

اس موقع پر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پارلیمان کا جمہوری انداز میں اختتام ایک اچھا شگون ہے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوری انداز میں پارلیمانی نظام کو آگے بڑھایا۔ 15 ویں قومی اسمبلی کی تکمیل بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ ملک کے مشکل حالات میں حکومت چلانے میں بھرپور رہنمائی کی۔


متعلقہ خبریں