نواز شریف آئندہ ماہ پاکستان روانہ ہوں گے، فیملی ذرائع

فوٹو: فائل


لندن: نواز شریف ڈیڑھ ماہ کے دورے کے بعد لندن پہنچ گئے وہ آئندہ ماہ پاکستان روانہ ہوں گے۔

شریف فیملی ذرائع کے مطابق نواز شریف سے متعدد سیاسی شخصیات کی ملاقاتیں طے ہیں اور وزیر اعظم شہباز شریف و دیگر ن لیگی رہنما لندن آ کر نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن واپس پہنچ گئے ہیں وہ 24 جون کو دبئی روانہ ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی عمرہ زائرین کو خصوصی ہدایت

نواز شریف نے سعودی عرب اور یورپ کے 3 ممالک کا دورہ بھی کیا۔ وہ آئندہ ماہ پاکستان روانہ ہوں گے۔


متعلقہ خبریں