راجہ ریاض اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات، نگران وزیراعظم کے ناموں پر مشاورت


وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان وزیراعظم ہاوس میں ملاقات جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض وزیراعظم ہاوس پہنچ گئے جہاں انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں نگران وزیراعظم کے ناموں پر مشاورت جاری ہے۔

اس موقع پر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار، سابق وزیر احسن اقبال بھی وزیراعظم ہاوس پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا نام بھی بطور نگراں وزیراعظم زیرِ غور ہے۔

نگران سیٹ اپ ، چوہدری شجاعت نے وزراء کیلئے 5 نام دیدیئے

اس سے قبل راجہ ریاض وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے وزیراعظم ہاؤس پہنچے تو صحافی نے ان سے سوال پوچھا کہ کتنے نام لے کر آئے ہیں؟

صحافی کے سوال پر اپوزیشن لیڈر نے جواب دیا کہ 3 نام لے کر آیا ہوں۔


متعلقہ خبریں