توشہ خانہ کیس، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی طبیعت ناساز، کاز لسٹ منسوخ

ججز خط (judger letter)

اسلام آباد ہائیکورٹ کی انگریزی اخبار کی شائع کردہ خبر کی تردید، اعلامیہ جاری


چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کی طبیعت ناسازی کے باعث انکی عدالت کے تمام مقدمات کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آج توشہ خانہ کیس سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی کی حقِ دفاع بحال کرنے کی درخواست پر سماعت نہیں ہوگی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے آج رخصت پر ہوں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے توشہ خانہ کیس میں حقِ دفاع بحالی کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرکے آج جواب طلب کر رکھا تھا۔

وزیر اعظم کا توشہ خانہ کے تحائف نیلام کرنے کا اعلان

یاد رہے کہ ٹرائل کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا حقِ دفاع ختم کر دیا تھا۔ ٹرائل کورٹ نے ہائیکورٹ سے درخواست پر فیصلہ ہونے سے پہلے ہی حتمی فیصلہ سنایا تھا۔

طبیعت ناسازی کی وجہ سے چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت کے تمام مقدمات کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔

خیال رہے کہ توشہ خانہ کیس میں 3 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف کو زمان پارک سے گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کیا گیا تھا۔ اسی کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن کی جانب سے چئرمین پی ٹی آئی کو پانچ سال کی نااہلی کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں