ژوب میں سی ٹی ڈی کیساتھ جھڑپ ، 3 حملہ آور مارے گئے


ژوب میں فائرنگ کا تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 3 حملہ آور ہلاک ہو گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق  مرغہ کبزئی کے علاقے میں میں سی ٹی ڈی اور مبینہ حملہ آوروں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں تین حملہ آور ہلاک ہو گئے ، فائرنگ سے دو اہلکار بھی زخمی ہوئے ، مارے جانے والے حملہ آوروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔

راولپنڈی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن ، کالعدم تحریک طالبان اور داعش کے 4 دہشتگرد گرفتار

ہلاک ہونے والے تینوں حملہ آوروں کی لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئیں جن کی عمریں 30 اور 40 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں