کرکٹ ورلڈکپ کا تبدیل شدہ شیڈول آج جاری کیے جانے کا امکان

world cup 2023

کرکٹ ورلڈکپ کا تبدیل شدہ شیڈول آج جاری کیے جانے کا امکان ہے، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان کے 3میچز کی تاریخیں تبدیل ہوں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 15 اکتوبر کو شیڈول پاک بھارت ٹاکرے کی تاریخ بھی تبدیل ہوں گی، 12 اکتوبر کو شیڈول پاکستان سری لنکا میچ کی تاریخ بھی تبدیل ہوگی۔

آئی سی سی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی سیکیورٹی کا مسئلہ، بھارت پیچھے ہٹ گیا

12 نومبر کو شیڈول پاکستان اور انگلینڈ کے میچ کی تاریخ بھی تبدیل ہونے کا امکان ہے، بھارتی میڈیاکے مطابق پاک بھارت 14 اکتوبر اور پاکستان انگلینڈ میچ 11 نومبر کو شیڈول کیے جانے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 12 اکتوبر کے بجائے 10 اکتوبر کو میچ کرائے جانے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں