چیئرمین سے وکلاء کے ذریعے رہنمائی لیتے رہیں گے ، شاہ محمود قریشی

فلسطین میں لگی آگ پورے مشرق وسطیٰ کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے، شاہ محمود قریشی

فوٹو/فائل


تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جیل میں وکلاء کے ذریعے چیئرمین سے رابطہ ہو گا تو رہنمائی لیتے رہیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ فیصلے آئین اور قانون کے مطابق ہوتے ہیں، جو فیصلہ آیا ہے اسے ہم چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

عدالتی فیصلہ آنے سے پہلے پولیس زمان پارک پہنچ گئی، شاہ محمود قریشی

انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے نتائج مئی میں آ چکے تھے ، مشاورت سنت ہے، اس میں برکت بھی ہے اور یہ جمہوریت بھی ہے۔

شاہ محمود نے مزید کہا کہ ملک کو معاشی بحران، سیاسی عدم استحکام سے نکالنے کا واحد حل شفاف انتخابات ہیں۔


متعلقہ خبریں