محکمہ موسمیات نے آزاد کشمیر، خطہ پوٹھوہار، بالائی پنجاب،خیبر پختونخوااورگلگت بلتستان میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آبادمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال،سیالکوٹ، نارووال، لاہور اورگوجرانوالہ میں بھی بارش برسنے کی پیشگوئی ہے۔
گجرات، سرگودھا، مری اورگلیات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ سندھ کے سا حلی علا قوں میں چند مقامات پرتیز ہوائیں چلنے اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
مانسہرہ، بالاکوٹ، مالاکنڈ، مردان، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان،پشاور، ایبٹ آباد،،لکی مروت، کرک، سوات، دیر اورکرم میں بارش جبکہ کوہستان اور کو ہا ٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا۔