ایس ای سی پی نے لائسنس یافتہ ڈیجیٹل لون ایپس کے صارفین کے تحفظ کے لئے قرض کی حد مقرر کردی ہے۔
شاہراہِ قراقرم پر سفر کرنے کا عارضی شیڈول جاری
تفصیلات کے مطابق سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ڈیجیٹل لون ایپس کے صارفین کے تحفظ کیلئے مزید اقدامات کرتے ہوئے لائسنس یافتہ ایپس سے لینے والے قرض کی حد مقرر کر دی۔
اعلامیہ کے مطابق ایک صارف کیلئے ایپ سے قرض حاصل کرنے کی زیادہ سے زیادہ حد مقرر کر دی گئی ہے جس کے مطابق صارف ایک وقت میں 25 ہزار روپے تک قرض حاصل کرسکتا ہے۔
ادائیگی کے باوجود گاڑیاں فراہم نہ کرنیوالی کمپنیوں کا معاملہ ایف آئی اے کو بھیجنے کا فیصلہ
صارف کا تمام لون ایپس سے حاصل کردہ قرض 75,000 روپے سے زائد نہیں ہوسکتا اور پرسنل لون ایپس کے ذریعے قرض کی زیادہ سے زیادہ مدت 90 دن سے زائد نہیں ہوسکتی۔
یاد رہے کہ شہریوں کو بلیک میل کرنے پر غیر قانونی لون ایپس کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے۔