پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید مہنگا

انٹربینک: ڈالر

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مہنگا ہو گیا۔

انٹربینک میں کاروبارکے اختتام پر امریکی ڈالر 287.43 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت یک دم تین روپے بڑھ گئی اور امریکی کرنسی کے ریٹ 295 روپے پر پہنچ کر بند ہوگئے۔

انٹر بینک میں گزشتہ روز امریکی ڈالر 286.97 پر بند ہوا تھا، آج انٹر بینک میں ڈالر 46 پیسے مہنگا ہوا۔

 


متعلقہ خبریں