اٹک جیل میں قید چیرمین پی ٹی آئی کو ہائی سکیورٹی سیل نمبر 2 میں منتقل کر دیا گیا۔
سیل نمبر 2 کے کمرے کا سائز سیل ون کے کمرے سے بڑا ہے جہاں انھیں کرسی میز، چارپائی اور گدے وغیرہ کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ طبی معائنے کے لیے میڈیکل آفیسر بھی 24 گھنٹے کے لیے تعینات کردیا گیا۔
گرفتاری کے وقت چیئرمین پی ٹی آئی نیلے ٹریک سوٹ میں ملبوس ، دوپہر کا کھانا کھا رہے تھے
سیل نمبر ٹو کے گرد سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔ سکیورٹی ڈیوٹی پر کمانڈوز تعینات ہیں،اس کے علاوہ سیل کی بیرونی اطراف کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے ، جیل سپرنٹنڈنٹ کی اجازت کے بغیر کسی جیل آفیسر کو سیل نمبر 2 میں جانے کی اجازت نہیں۔
اٹک جیل کی جانب والے تینوں راستوں پر پولیس کی پکٹیں لگائی گئی ہیں ضلعی پولیس و رینجرز پیٹرولنگ بھی کر رہے ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیرمین پی ٹی آئی سے لیگل ٹیم کی آج ملاقات متوقع ہے۔