آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار ، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ہے۔
پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ 7 اگست تک جاری رہے گا، پی ڈی ایم اے
بالائی/وسطی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
ہفتہ کو ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق دالبندین اورنوکنڈی میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے۔