پاک فوج نے کہا ہے کہ مسلح افواج مقبوضہ کشمیر کے بہادر اور پرعزم عوام کے ساتھ کھڑی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان نے یوم استحصال کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت کے لیے کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں۔
عسکری قیادت نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی فوجی لاک ڈائون جاری ہے ، مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت میں تبدیلی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں جیسے اقدامات علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ پائیدار امن و استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت ناگزیر ہے۔
مسلح افواج ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، عسکری قیادت
آئی ایس پی آر کے مطابق پیغام میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کی مسلح افواج عظیم قربانیوں پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہیں، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور انسانی ہمدردی کے تحت حمایت جاری رکھے گا۔