بیجنگ: چین نے غیر ملکی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین نے ویزا آن ارائیول کی پالیسی کاروباری مقاصد کے لیے آنے والے غیر ملکی شہریوں کے لیے متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
چین میں تجارتی مذاکرات، نمائش، کانفرنس یا سرمایہ کاری کے لیے آنے والے افراد ایئرپورٹ پہنچ کر ویزا لے سکیں گے تاہم ان کے پاس ضروری دستاویزات موجود ہونا لازم ہے۔
چینی وزارت پبلک سیکیورٹی کے مطابق یہ آسانیاں شہریوں، گاڑیوں، معلومات اور ڈیٹا کی آزاد نقل و حرکت کو فروغ دینے کے لیے دی جا رہی ہیں۔ جی ڈی پی شرح رواں برس کی پہلی سہ ماہی سے دوسری سہ ماہی تک صرف 0.8 فیصد بڑھ سکی ہے جبکہ نوجوانوں میں بےروزگاری کی شرح 20 فیصد ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو بےقصور قرار دے دیا
کورونا وائرس ختم ہونے کے بعد سے حالیہ مہینوں میں چین کے ریئل اسٹیٹ شعبے میں بھی بحران ہے۔
اس تمام صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے چین کی وزارت پبلک سیکیورٹی نے گزشتہ روز 26 نئے اقدامات کا اعلان کیا جس میں غیر ملکی کاروباری شخصیات کے لیے نئی ویزا پالیسی بھی شامل ہے۔