وفاقی وزیر برائے ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے محکمہ موسمیات کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں موسمیاتی خدمات کی جدید کاری کے ایک قدم کے طور پر محکمہ موسمیات آن لائن بزنس انٹرفیس اور کسان موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات بتدریج خصوصی موسمی خدمات کی طرف قدم بڑھا رہا ہے۔
گھی ، دالوں ،آٹے اور چکن کی قیمتیں گر گئیں
محکمہ موسمیات کا بزنس ماڈل ورلڈ میٹرولوجیکل اس اقدام کے ذریعے آرگنائزیشن کے رہنما خطوط، مارکیٹ ریسرچ اور معاشی تجزیوں کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔
بنیادی طور پر دو آن لائن انٹرفیس ہیں جن میں آن لائن ڈیش بورڈ اور کسان موبائل ایپلی کیشن شامل ہیں۔
آن لائن ڈیش بورڈ موسمیاتی ڈیٹا، کسی خاص مقام کی ڈیجیٹل موسمی پیشنگوئی اور صارف کی ضروریات کے مطابق موسمیاتی مصنوعات پر مشتمل ہو گا۔
ٹماٹر کی فی کلو قیمت 200 روپے سے تجاوز کر گئی
ڈیش بورڈ کو روایتی چالان سسٹم کی بجائے ادائیگی کے آن لائن گیٹ وے کے ذریعے مربوط کیا گیا ہے۔
کسان موبائل ایپلی کیشن کے فیچرز کا مظاہرہ کیا گیا جو زرعی فارمز کی لوکیشن کو محفوظ کرنے کا آپشن فراہم کرتا ہے تاکہ کاشتکار اس کے موسمی حالات کہیں سے بھی دیکھ سکیں۔
موسم کی معلومات گھنٹہ، ہفتہ وار، ماہانہ اور سہ ماہی بنیاد پر دستیاب ہوں گی۔
اس کے علاوہ قومی اور علاقائی زبانوں میں وائس نوٹ اور ویڈیوز دستیاب ہیں۔ انتہائی واقعات کی وارننگ بھی مخصوص مقامات پر بھیجی جا سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کی 7 اگست تک بارشوں کی پیش گوئی
یہ پاکستان کی موسمی مارکیٹ میں سرکاری و نجی مصروفیت کا پہلا اقدام ہے۔
وفاقی وزیر نے اس اقدام کو سراہا جو ان کے وژن اور ہدایات کے ساتھ سیکرٹری ایوی ایشن سیف انجم اور صاحبزادہ خان، ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات کی نگرانی میں شروع کیا گیا تھا۔
یہ اقدام خود پائیداری کے ذریعے محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا۔
وفاقی وزیر ہوا بازی نے پروجیکٹ پر کام کرنے والی محکمہ موسمیات کی ٹیم اور خاص طور پر موسمیات والے سی ای او جنید یامین کی خدمات کو سراہا۔