توشہ خانہ کیس، ہائیکورٹ کے حتمی فیصلے تک ٹرائل کورٹ فیصلہ نہیں کرسکتی، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ٹرائل کورٹ ہائیکورٹ کے حتمی فیصلے تک توشہ خانہ کیس کا فیصلہ نہیں کر سکتی۔ الیکشن کمیشن نے تسلیم کیا کہ مقدمہ منتقلی کی درخواست پر فیصلہ ہونے تک ٹرائل کورٹ حتمی فیصلہ نہیں کرسکتی۔

سماعت کے دوران وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ہائیکورٹ میں تمام درخواستوں پر میرٹ پر سماعت ہوئی۔ ہائیکورٹ میں مقدمہ منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ ہے۔ جسٹس یحیٰ آفریدی نے سوال کیا کہ کیا آپ کو ہائیکورٹ سے کوئی عبوری ریلیف ملا ہے؟ جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ ہمیں ابھی تک ہائیکورٹ سے کوئی ریلیف نہیں ملا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا توشہ خانہ کیس اختتام کے قریب پہنچ چکا ہے، حسن ایوب

جسٹس یحییٰ آفریدی نے وکیل خواجہ حارث سے سوال کیا کہ آپ آج ہم سے کیا چاہتے ہیں؟ وکیل خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ پہلے ہائیکورٹ پھر ٹرائل کورٹ کو فیصلہ کرنا چاہیے۔ جب تک مقدمہ منتقلی پر فیصلہ نہ ہو تب تک کوئی فیصلہ ٹرائل کورٹ نہیں کرسکتی۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مقدمے میں کامن گراونڈز کیا ہیں عدالت کو آگاہ کیا جائے۔ ہم معاملے کو قانونی حیثیت سے بالاتر ہوکر دیکھ رہے ہیں۔

جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ جب اپنے وقت پر اپیلیں اس کیس میں آئیں گی تو اس وقت اس معاملے کو دیکھا جائے گا جس کے بعد عدالت نے توشہ خانہ کیس سے متعلق اپیلوں کو نمٹا دیا۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس کے حوالے سے سماعت کرنے والے بینچ میں تبدیلی کرتے ہوئے نئی کاز لسٹ جاری کی تھی۔ بینچ میں جسٹس مظاہر علی نقوی کی جگہ جسٹس حسن اظہر رضوی کو شامل کیا گیا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت، فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان

جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ نے کیس کی سماعت کی جس میں جسٹس مسرت ہلالی بھی خصوصی بینچ کا حصہ تھیں۔

دوسری طرف چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف توشہ خانہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سیشن کورٹ اسلام آباد میں وکیل الیکشن کمیشن امجد پرویز کی جانب سے حتمی دلائل مکمل کرلیے گئے، حتمی فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان ہے۔

 


متعلقہ خبریں