لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی ، ان کے بھائی فرخ آفریدی، خاتون رہنما نادیہ حسین اور شاہ جہاں کی نظر بندی کو غیر قانونی قرار دے کر چاروں کی رہائی کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس انوار الحق پنوں نے درخواستوں کی سماعت کرتے کہا کہ عدالت کسی کو غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام کی اجازت نہیں دے گی۔
لاہور ہائیکورٹ: 40 کروڑ روپے کا جھنڈا لہرانے پر حکومت پنجاب سے رپورٹ طلب
عدالت نے شہریار خان آفریدی کے خلاف تھانہ بہاولپور میں گندم چوری کیس میں بھی حفاظتی ضمانت منظور کر کے فوری رہائی کا حکم جاری کر دیا۔
علاوہ ازیں عدالت نے ڈی سی اور سی پی او کے نظر بندی سے متعلق امن و امان خراب کرنے کا موقف بھی مسترد کر دیا۔