عراق نے پاکستانی زائرین کیلئے ویزا فیس ختم کر دی


عراقی حکومت نے پاکستانی زائرین کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے  وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کی درخواست پر ویزا فیس ختم کرنے کی منظوری دی جنہوں نے گزشتہ روز ان سے ملاقات کی تھی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں انسداد دہشتگردی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

عراق:فٹبال اسٹیڈیم کے قریب دھماکے سے کھلاڑیوں سمیت 10 افراد ہلاک

وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پاکستان عراق سے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پاکستانی شہری کثیر تعداد میں زیارتوں کے لیے عراق کا رخ کرتے ہیں۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں