کاروباری ہفتے کے چوتھے روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارٖڈ کی گئی۔
انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 98 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر 287 روپے 40 پیسے پرٹریڈ کر رہا ہے۔
انٹر بینک میں گزشتہ کاروباری روز ڈالر 289 روپے 38 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دن بھر اتار چڑھائو کے بعد ڈالر پھر مہنگا ، سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے ۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، انڈیکس 49 ہزار277 پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔ جس کے بعد سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 6 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔