واشنگٹن: اسلام کو عظیم مذہب ماننے کی قرارداد امریکی کانگریس میں پیش کر دی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی کانگریس میں قرارداد ریاست ٹیکساس کے نمائندے ال گرین کی جانب سے پیش کی گئی۔
قرارداد کے تائید کنندگان میں کانگریس کے اراکین الہان عمر، راشدہ طلیب اور آندرے کارسن شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے پاکستان کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ لفظ “اسلام” کا مطلب “خدا کی مرضی کے سامنے سر تسلیم خم کرنا” اور “امن” ہے۔ اس کے علاوہ واضح کیا گیا ہے کہ قرآن مسلمانوں اور غیر مسلموں کے درمیان رواداری کی بات کرتا ہے۔
قرارداد کے متن کے مطابق اسلام کا مقصد خدا کے آگے سر تسلیم خم کرنا اور امن ہے جبکہ قرآن مسلمانوں اور غیر مسلموں میں رواداری کی بات کرتا ہے۔ امریکہ میں مسلمانوں کی تعداد 35 لاکھ ہے۔