یوگنڈا: وکٹوریہ جھیل میں کشتی ڈوبنے سے 20 افراد ہلاک اور 5 لاپتہ ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وکٹوریہ جھیل میں ڈوبنے والی کشتی میں 34 افراد سوار تھے جن میں سے 9 کو بچا لیا گیا۔
پولیس کے مطابق کشتی میں کھانے کی تازہ اشیا اور مچلیاں بھی لے کر جائی جا رہی تھیں۔ حادثے کی وجہ خراب موسم اور کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد کو سوار کرانا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: برازیل میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن، 44 ملزمان مارے گئے
پولیس نے کہا کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ کشتی میں سفر کرنے والے افراد سے گزارش ہے کہ سوار ہوتے وقت لائف جیکٹ کا استعمال ضرور کریں اور کشتیوں میں گنجائش سے زیادہ افراد کو سوار نہ کرایا جائے۔
حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجے پیش آیا۔