فوجی حراست میں 102 ایسے افراد کی فہرست سامنے آ گئی ہے جو 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بریگیڈئر ریٹائرڈ جاوید اکرام بھی کورکمانڈر ہاؤس پر حملے میں ملوث ہونے کی وجہ سے فوجی حراست میں ہیں۔
خیبرپختونخوا، فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث 16 ملزمان کے کیسز فوجی عدالتوں میں چلیں گے
بتایا گیا ہے کہ 10 افراد بنوں گیریژن، 5 افراد ملتان، 10 افراد گوجرانوالہ ، 5 میانوالی گیریژن، 14 ایف سی قلعے اور 3 افراد بلوچ رجمنٹ سینٹر پر حملوں میں ملوث ہونے کے باعث فوجی حراست میں ہیں۔
دوسری جانب خدیجہ شاہ سمیت دیگر اہم پی ٹی آئی رہنمائوں اور خواتین کارکنان پولیس کی تحویل میں ہیں۔