میرے اور مریم نواز کیلئے کیا چھوڑ کر جارہے ہیں؟ بلاول بھٹو کا پارٹی قائدین سے سوال


وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جتنی جلدی الیکشن ہوگا اتنا ہی سیاسی اور معاشی استحکام آئے گا، آگے کی سیاست کو دیکھ کر فیصلے لینا ہوں گے۔

دفتر خارجہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی قوتوں کو مل کر فیصلے کرنے چاہئیں۔ آصف زرداری اور نواز شریف سے کہا ہے کہ مستقبل کیلئے بہتر سیاسی فیصلے کیے جائیں۔ ایسے فیصلے کریں کہ پتہ چلے میرے اور مریم نواز کیلئے کیا چھوڑ کر جارہے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بحیثیت وزیر خارجہ یہ میرا منشور تھا کہ وزارت خارجہ کو بہتر بنایا جائے۔ بیرون ملک مشنز اور دفترخارجہ کے درمیان بہترین رابطہ قائم کیا جائے۔ ایک ایسا پلیٹ فارم جو عام لوگوں کیلئے با آسانی قابل رسائی ہو، تشکیل دیا جائے۔

بلاول کسی افریقی ملک کا بھی وزیراعظم نہیں بن سکتا، شیخ رشید

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان کا واضح مؤقف ہے کہ ہم کسی بلاک پولیٹکس کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔ ہم چاہتے ہیں کہ تمام ممالک کے ساتھ تعلقات قائم کریں اور پاکستان کے مفاد کا سوچ کر پوری دنیا کے ساتھ چلیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ افغان حکام دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہیں کرتے تو افغانستان کے اندر کارروائی ہمارا ایک ایکشن ہوسکتا ہے۔ یہ ہمارا پہلا آپشن نہیں ہوگا، دہشتگردی کے تناظر میں اپنے دفاع کیلئے عالمی قانون پر عمل کریں گے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا واضح مؤقف ہے کہ جمہوریت ہی پاکستان کے ہر مسائل کا حل ہے۔


متعلقہ خبریں