امریکی جریدے بلوم برگ نے پاکستان میں مہنگائی کم ہونے کے اندازوں کو غلط قرار دیتے ہوئے شرح سود میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
بلوم برگ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اگلے سال مہنگائی کم نہیں بلکہ اور بڑھے گی، اسٹیٹ بینک کو شرحِ سود میں اضافہ کرنا ہو گا۔
پاکستانی اسٹاک مارکیٹ کی بہترین کارکردگی، بلومبرگ بھی تعریف پر مجبور
ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کے باعث بجلی ،گیس مہنگی کرنا لازمی ہوگا جو مہنگائی بڑھانے کی وجہ بنیں گے ۔ پاکستان میں کھانے پینے کی اشیا تقریباً 40 فیصد کی شرح سے مہنگی ہورہی ہیں ۔
بلوم برگ کے مطابق درآمدات پر پابندی ہٹانے سے خوراک کی سپلائی بہتر ہو گی ۔