انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 287 روپے سے بھی تجاوز کرگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں مستحکم رہی۔
منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں محدود اتار چڑھاؤ کے بعد ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 287 روپے سے بھی تجاوز کرگئے تاہم اس کے برعکس اوپن مارکیٹ ریٹ مستحکم رہے۔
منگل کو کاروبار کے آغاز پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 8 پیسے کی کمی سے 286 روپے 37 پیسے پر بھی آگئی تھی۔