سندھ ، تیل وگیس کے اضافی ذخائر دریافت

oil gas lpg

سندھ میں تیل وگیس کے کنوؤں سے اضافی ذخائر دریافت ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے کٹنگ ایج ٹیکنالوجی کی مدد سے سندھ کے اضلاع ٹنڈو اللہ یار، سانگھڑ اور حیدر آباد میں تیل و گیس کے اضافی ذخائر دریافت کیے۔

عالمی منڈی میں چاول کی شدید قلت پاکستانی چاول کی مانگ بڑھ گئی

مجموعی طور پر ایک کروڑ 59 لاکھ کیوبک فٹ اضافی گیس کے ذخائر دریافت ہوئے۔

تینوں اضلاع کے تین کنوؤں سے 2 ہزار 665 بیرل یومیہ تیل ملا ہے جبکہ 51 میٹرک ٹن یومیہ ایل پی جی بھی حاصل ہورہی ہے۔

ٹنڈو اللّٰہ یار سندھ میں 585 بیرل یومیہ اضافی تیل، 74 لاکھ کیوبک فٹ گیس اور 32 ٹن یومیہ ایل پی جی حاصل ہورہی ہے۔

پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال اور اماراتی درہم کا ریٹ آج کیا رہا؟جانئے

پساکھی حیدرآباد کے کنویں سے 1810 بیرل یومیہ اضافی تیل برآمد ہو رہا ہے۔

سانگھڑ سے 140 بیرل یومیہ تیل، 47 لاکھ کیوبک گیس اور 11 ٹن یومیہ ایل پی جی برآمد ہورہی ہے۔

سانگھڑ کے چک جنوبی کنویں سے 130 بیرل اضافی تیل ، 38 لاکھ کیوبک گیس اور 8 ٹن یومیہ ایل پی جی برآمد ہورہی ہے۔

مذکورہ اضافی دریافتوں سے ملک میں تیل و گیس کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں