پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے منگوائی گئی گندم لے کر پہلا بحری جہاز روس سے پاکستان پہنچ گیا جس سے آنے والے دنوں میں آٹے کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
بتایاگیا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے روس سے منگوایا گیا یہ گندم کا پہلا بحری جہاز ہے جو کراچی پورٹ پر پہنچاہے،پرائیویٹ سیکٹر نے روس سے 279.50 ڈالر فی میٹرک ٹن کے حساب سے گندم منگوائی ہے۔
پنجاب میں گندم کی فی من قیمت 4800سے تجاوزکرگئی
ذرائع کے مطابق روس سے منگوائی گئی گندم آٹا ملز کو 92 روپے فی کلوگرام کی قیمت پر دی جائے گی، مارکیٹ میں عام صارف کو ملنے والے آٹے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گی۔