گن اینڈ کنٹری کلب فوائد سمیٹنے کیلئے نہیں ، ایک ماہ میں آڈٹ مکمل کیا جائے ، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے ایک ماہ میں گن اینڈ کنٹری کلب کا آڈٹ مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

چیف جسٹس عمرعطاء بندیال کی سربراہی میں بینچ نے کیس کی سماعت کی ،عدالت نے ہدایت کی کہ سی ڈی اے لیز سمیت دیگر معاملات وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر حل کرے، گن اینڈ کنٹری کلب کی انتظامیہ پہلے ہی انٹرنل آڈٹ کمپنی کی خدمات لے چُکی ہے، دو ہفتے میں آڈٹ مکمل کر کے رپورٹ جمع کرائیں تو دوبارہ کیس سنیں گے۔

وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی ، سپریم کورٹ کا تشکیل کردہ پہلا بینچ بحال

چیف جسٹس نے ایڈیشنل سیکریٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ گن اینڈ کنٹری کلب انتظامات خراب ہونے سے بدنامی کا باعث بنا، کیس کو سنجیدہ لیں انا کا مسئلہ نہ بنائیں یہ قومی اثاثہ ہے۔ جس پرایڈیشنل سیکریٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ نے بل رواں ہفتے پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ  گن اینڈ کنٹری کلب لوگوں کو سہولیات مہیا کرنے کے لیے ہے ، فوائد سمیٹنے کے لیے نہیں ، وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ ایک ماہ کے لیے بیرون ملک جا رہا ہوں ایک ماہ بعد تک سماعت ملتوی کریں، چیف جسٹس نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ایک ماہ بعد یہ کیس کوئی اور بینچ سنے گا، بعد ازاں عدالت نے  کیس کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کر دی۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں