اسٹوارٹ براڈ کی ریٹائرمنٹ، شعیب اختر بھی داد دیے بغیر نہ رہ سکے


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر بھی انگلش کرکٹر اسٹوارٹ براڈ کی ریٹائرمنٹ کے بعد انکی تعریف کیے بغیر نہی رہ سکے۔

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور سابق کرکٹر شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسٹوارٹ براڈ کی ریٹائرمنٹ پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ کے ساتھ اسٹوارٹ براڈ کی تصویر بھی شیئر کی۔

شعیب اختر نے اپنی ٹویٹ میں انگلش کرکٹر کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ‘کتنا حیرت انگیز اور ناقابل یقین طویل کیریئر تھا’۔

خیال رہے کہ انگلینڈ کے معروف کھلاڑی اسٹوارٹ براڈ نے حال ہی میں اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ اپنے ایک بیان میں اسٹوارٹ براڈ کا کہنا تھا کہ وہ ایشز ٹیسٹ کے آخری میچ کے بعد کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ 37 سالہ اسٹوارٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 166 میچز کھیل کر 600 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ ون ڈے کرکٹ میں انہوں نے 121 میچز کھیل کر 178 وکٹیں لی ہیں۔

ایشز ٹیسٹ سیریز کی بات کی جائے تو اب تک اسٹوارٹ براڈ 20 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں