برآمدکنندگان اور ریٹیلرز نے تنخواہ دار طبقے سے 175 ارب روپے کم ٹیکس دیا

tax

گزشتہ مالی سال کے دوران تنخواہ دار طبقے نے 264.3 ارب روپے ٹیکس ادا کیا۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ  تنخواہ دار طبقے کی 35 فیصد شرح سے ٹیکس کی مد میں ادا رقم  75  ارب روپے سے زیادہ تھی۔ برآمد کنندگان اور ریٹیلرز مل کر بھی تنخواہ دار طبقے سے 175 ارب روپے کم ٹیکس دیتے ہیں۔  گزشتہ مالی سال برآمد کنندگان اور ریٹیلرز نے 89.5 ارب روپے انکم ٹیکس ادا کیا۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق  27.7 ارب ڈالر کمانے والے برآمد کنندگان نے ٹیکس کی مد میں 74 ارب روپے دیے۔  ٹیکسوں میں برآمد کنندگان کا حصہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 17.4 فیصد زیادہ تھا جبکہ یہ حصہ روپے کے لحاظ سے ان کی آمدنی میں اضافے سے کم تھا۔

فائلر اور نان فائلر کتنا ٹیکس بھریں گے؟ ایف بی آر نے بتا دیا

ذرائع کے مطابق برآمد کنندگان انکم ٹیکس میں اپنی مجموعی رسیدوں کا  صرف 1 فیصد ادا کرتے ہیں۔ معیشت کے کُل حجم میں ریٹیلرز اور ہول سیلرز کا حصہ تقریباً 19 فیصد تھا، مجموعی انکم ٹیکس میں ریٹیلرز اور ہول سیلرز کا حصہ محض 0.4 فیصد رہا۔

ذرائع کے مطابق ٹھیکیداروں اور خدمات دینے والوں سے ٹیکس وصولی 3 فیصد اضافے سے 391 ارب ، جبکہ قرض پر منافع کی مد میں وصولی 106 فیصد اضافے کے ساتھ 320 ارب روپے رہی۔ درآمد کنندگان نے انکم ٹیکس کی مد میں 290 ارب روپے ادا کیے جو وِدہولڈنگ ٹیکس میں تیسرا بڑا حصہ ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں