کولمبو ٹیسٹ، عبداللہ شفیق نے ڈبل سنچری کر لی


پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو ٹیسٹ کے تیسرے روز کے کھیل کا آغاز ہوتے ہی پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق نے سنچری مکمل کرلی، عبداللہ شفیق کی یہ ٹیسٹ کیرئیر کی چوتھی سنچری ہے۔

بابراعظم 39 رنز بنانے کے بعد جے سوریا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے، اس وقت پاکستان کا مجموعی سکور 210 تھا۔

پاکستان کی چوتھی وکٹ 319 کے سکور پر گری جب سعود شکیل 57 رنز بنا کر فرنینڈو کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کا مجموعی سکور جب 344 ہوا تو سرفراز احمد ریٹائر ہرٹ ہو گئے۔

عبداللہ شفیق 200 اور آغا سلمان 70 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر 458 رنز بنا لئے ہیں، پاکستان کو سری لنکا کی پہلی اننگز پر 292 رنز کی واضح برتری حاصل ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل بارش کے باعث وقت سے پہلے ہی ختم کردیا گیا تھا۔

کولمبو میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 166 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

پاکستان کی جانب سے شان مسعود نے تیز بیٹنگ کی اور 47 گیندوں پر 51رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ امام الحق 6 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

دوسرے دن کے اختتام پر کپتان بابراعظم 28 رنز کے ساتھ جبکہ عبداللہ شفیق شاندار 87 رنز بناکر کریز پر موجودتھے، پاکستان کے دونوں کھلاڑیوں کو اسھیتا فرنینڈو نے آؤٹ کیا۔


متعلقہ خبریں