ٹرولنگ کرنے پر عرفان پٹھان نے پاکستانیوں کو ”ویلے“ کہہ دیا


پاکستان کی بھارت کے خلاف ایمرجنگ ایشیا کپ فائنل میں فتح کے بعد پاکستانیوں نے سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کی ٹرولنگ کا آغاز کر دیا تھا، جس کے جواب میں سابق بھارتی کرکٹر نے خاموشی توڑ دی ہے۔

عرفان پٹھان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ایک اتوار کی ٹوئٹ تو ابھی تک بھول نہیں پائے ہو، کتنے ویلے (فارغ) ہو، ساتھ ہی پڑوسی کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔

پڑوسیوں سنڈے کیسا رہا، عرفان پٹھان کی پرانی ٹوئٹ پر میمز کا طوفان آگیا

ان کے اس ٹوئٹ پر بھی پاکستانی صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا، ایک صارف نے ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا جو کہ ایک فین پیج کی اسٹوری کو دیکھنے والے لوگوں کا تھا جس میں عرفان پٹھان کا نام بھی تھا۔

صارف نے لکھا کہ یہ شخص فین پیجز پر سٹوریز دیکھ رہا ہے اور ہمیں فارغ کہہ رہا ہے۔عرفان پٹھان کے ٹوئٹ کے بعد پاکستانی صارفین کی جانب سے تنقید و سوالات کا سلسلہ جاری ہے۔


متعلقہ خبریں