ایشیا ایمرجنگ کپ فائنل ،پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 353 رنز کا ہدف دیدیا


ایشیا ایمرجنگ کپ کے فائنل  میچ میں  پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 353 رنز کا ہدف دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق کولمبو میں ہونے والے فائنل میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان نے شاندار 121 رنز کی  اوپننگ پارٹنر شپ کی ۔

پاکستان 37سال بعد جونیئر اسکواش کا ورلڈ چیمپئن بن گیا

صائم ایوب 59 رنز بنا پائے  اور صاحبزادہ فرحان 65 رنز بنا کر رن آئوٹ ہوئے ۔

پاکستان کی جانب سے طیب طاہر نے شاندار سنچری سکور کی ، وہ 71 گیندوں پر 108 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

عمیریوسف اور مبشر خان نے35،35رن بنائے۔

 


متعلقہ خبریں