ٹماٹر کی قمیت میں بڑا اضافہ ، بھارتی کسان کروڑ پتی بن گیا


صرف دو ماہ قبل بھارتی کسان ٹماٹر کی گرتی ہوئی قیمت سے پریشانی کا شکار تھے وہ ٹماٹر کی فصل کو ضائع کرنا چاہتے تھے لیکن اب وہ اسی ٹماٹر کی بدولت کروڑ پتی بن گئے ہیں۔

پونا سے تعلق رکھنے والا 36 سالہ ایشور گیکر بھی ان کسانوں میں شامل تھا جو مایوسی کا شکار تھے ، ایشور گیکر  نے دو ماہ قبل ٹماٹروں کی اتنہائی کم قیمت سے  دلبرداشتہ ہو کر سارے ٹماٹر ضائع کرنے کا ارادہ کر لیا تھا تاہم انہوں نے اپنے 12 ایکڑ وسیع کھیت پر کام جاری رکھا ۔

بیٹی دبئی سے والدہ کی فرمائش پر ٹماٹر خرید لائی

اس دوران اچانک ٹماٹروں کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا جس سے ایشور گیکر اب تک 3 کروڑ روپے سے زائد کما چکا ہے۔ یہ فصل انہوں نے 11 تا 18 جولائی کو اتاری تھی۔

 

 


متعلقہ خبریں