پاکستان کیلئے معیشت اور موسمی تبدیلی بڑے چیلنجز ہیں، امریکہ


واشنگٹن: امریکی نائب معاون وزیر خارجہ الزبتھ ہورسٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے معیشت اور موسمی تبدیلی بڑے چیلنجز ہیں۔

امریکی نائب معاون وزیر خارجہ الزبتھ ہورسٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین پائیدار شراکت داری ہے جبکہ پاکستان میں آزادانہ، منصفانہ اور پرامن انتخابات کے لیے پرامید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انتخابات کا اعلان حوصلہ افزا ہے جبکہ حالیہ دہشتگرد حملوں پر تشویش اور جانی ومالی نقصان پر افسوس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میکسیکو: بار پر حملہ، 11 افراد ہلاک

الزبتھ ہورسٹ نے کہا کہ پاکستان کے لیے معیشت اور موسمی تبدیلی بڑے چیلنجز ہیں۔ امریکہ اور پاکستان کی متعدد معاملات میں مشترکہ دلچسپی ہے اور امریکہ پاکستانی مصنوعات کا سب سے بڑا خریدار ہے، گزشتہ برس 9 ارب ڈالر کی تجارت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 250 ملین ڈالر رہی جبکہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پاکستان کو 215 ملین ڈالر دیئے۔


متعلقہ خبریں